خود کش حملہ آور نے 4چیک پوسٹیں پار کر کے دھماکہ کیا، شجاع خانزادہ کا انکشاف

خود کش حملہ آور نے 4چیک پوسٹیں پار کر کے دھماکہ کیا، شجاع خانزادہ کا انکشاف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ شام واہگہ بارڈر پر ہوانے والے خود کش حملے میں حملہ آور کا اصل ہدف رینجرز کی پریڈ تھی تاہم وہ وہاں پہنچنے میں ناکام رہا لیکن اس نے سکیورٹی اہلکاروں کی چار چیک پوسٹیں کامیابی سے پار کر کے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے خود کش حملہ آور کے تقریباً تمام اعضاءاکٹھے کر لئے گئے ہیں جو فرانزک معائنے کے لئے لاہور فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرانزک لیب میں خود کش حملہ آور کی باقاعدہ شکل کی تیاری بھی کی جا سکے گی۔

مزید :

صفحہ اول -