پاکستان اورافغانستان میں داعش کی نمائندگی یاسیٹ اپ نہیں ہے،غیر ملکی میڈیا

پاکستان اورافغانستان میں داعش کی نمائندگی یاسیٹ اپ نہیں ہے،غیر ملکی میڈیا

  

 پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر ملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کو پاکستان اور افغانستان میں کسی حد تک ہمدردیاں ضرور حاصل ہیں لیکن ان دونوں ملکوں میں اب تک اس تنظیم کی نمائندگی یا سیٹ اپ نہیں ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش نے پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسندوں کی توجہ حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں پاکستان کی نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم ایجنسی نے تقریباً ایک درجن حکومتی ایجنسیوں کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ داعش کے خطرے سے ہوشیار رہیں۔ دوسری جانب پاکستانی اور افغان طالبان تنظیمیں بھی خلافت کے معاملے پر دولت اسلامیہ سے اختلاف رکھتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب اس معاملے پر عسکریت پسندوں ، سکیورٹی حکام اور سرکاری ذرائع سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کو حاصل حمایت مقامی انفرادی سطح پر ہے، خطے میں اس تنظیم کی باضابطہ نمائندگی یا سیٹ اپ نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -