فیروز والا ،ٹرک لوٹنے کی کوشش میں ناکامی پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے مزدور ہلاک

فیروز والا ،ٹرک لوٹنے کی کوشش میں ناکامی پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے مزدور ہلاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                فیروز والا(نمائندہ پاکستان) ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے لوٹ مار کی ایک واردات میں ٹرک میں سوار مزدور کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔شہریوں کا واقع پر شدید احتجاج،پولیس کی نالائقی اور کسی بھی قسم کا ایکشن نہ لینے پر زبردست نعرے بازی،ملزمان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ۔تفصیل کے مطابق لاہور شیخوپورہ روڈ پر صنعتی ایریا مسن کالر سٹاپ کے قریب تین ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر سامان سے بھرے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی ،ٹرک ڈرائیور نے پرواہ نہ کرتے ہوئے بریک نہ لگائی جس پر ڈاکوﺅں نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے زد میں آکر ٹرک پر سوار نوجوان مزدور محمد اسلم پٹھان موقع پر ہلاک ہو گیا۔خونی واردات کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے۔پولیس نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا اور ملزمان کے کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔لاہور شیخوپورہ روڈ پر چند روز میںڈاکوﺅں کی یہ دوسری خونی واردات ہے۔پہلی واردات میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔شہریوں کی بڑی تعداد بے گناہ مزدور کی ہلاک پر باہر نکل آئی اور علاقی میں بڑھتی وارداتوں پر شدید احتجاج کیااور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ارباب اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بڑھتی وارداتوں پر ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

مزید :

صفحہ آخر -