اوور بلنگ کے ڈرون حملوں کو اب برداشت نہیں کیا جائیگا،رحیق عباسی

اوور بلنگ کے ڈرون حملوں کو اب برداشت نہیں کیا جائیگا،رحیق عباسی

  

 لاہور( سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کے قیام سے ہی عوام کو آئینی حقوق ملیں گے ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خط نے حکومت کے عوام دوستی کے جھوٹے دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا، خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے عوام کو 50فی صد تک ناجائز بل مل رہے ہیں، حکومت اس میں خود ملوث ہے اور اوور بلنگ کی مد میں وصول کئے گئے اربوں روپے کی واپسی کے اعلانات ڈرامہ ہیں ۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور،شیخ زہاد فیاض،بشارت جسپال،جواد حامد،ساجد بھٹی ،حنیف مصطفوی ،مشتاق نوناری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ لو ڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ اوور بلنگ کے ڈرون حملے بھی کر رہے ہیں،اب یہ ظلم مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

ر

مزید :

صفحہ آخر -