لاہور دھماکے کے بعد فیصل آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور دھماکے کے بعد فیصل آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)لاہور واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والے حادثہ کے بعد فیصل آباد پولیس نے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں بم دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے اس کے ساتھ ہی فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران موقع پر پہنچ کر سیکورٹی کے انتظاماات چیک کرنے لگے اور اس سلسلہ میں انہوں نے سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص پر گہری نظر رکھی جائے آنے جانے والوں کی بلاتفریق مکمل چیکنگ کی جائے کسی بھی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہونے دی جائے اور اس کے ساتھ محرم الحرام مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے اقدامات کرنے شروع کر دیئے جبکہ دوسری طرف شہر بھر کے تمام ہسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے جبکہ اعلی حکام نے دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے شہر بھر کی سیکورٹی کے انتظامات بھی طلب کر لیں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -