حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب آج ہو گی
لاہور(سٹاف رپورٹر)برصغیر کے عظیم روحانی پیشواءحضرت علی ہجویر ی المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار مبار ک کو غسل دینے کی تقریب آج ( پیر) بمطابق نو محر الحرام کو ہو گی ۔ مزار مبارک کو چالیس من عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت بھی متوقع ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ صوبائی وزیر مذہبی امور عطا مانیکا سمیت اراکین اسمبلی اور محکمہ اوقاف کے افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ غسل کی تقریب کے ساتھ ہی حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 971ویں عرس کی تقریبات شروع ہو جائیں گی۔