شہداءاور زخمیوں کی فوری گھرکی ہسپتال منتقلی سے وہاں لوگوں کا رش لگ گیا

شہداءاور زخمیوں کی فوری گھرکی ہسپتال منتقلی سے وہاں لوگوں کا رش لگ گیا

  

لاہور(کرائم سیل)سانحہ واہگہ بارڈر کے زخمیوں کو گھرکی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا جہاں پر لواحقین کی بڑی تعداد فوری طور پر پہنچ گئی ۔جس کی وجہ سے ہسپتال میں شدید زش ہو گیا۔ہسپتال کا ایک ہی داخلی و خارجی راستہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینسس کے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوری ایکشن لیتے ہوئے گھرکی ہسپتال کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیااور تمام لواحقین کو ہسپتال کے باہر بھجوا دیا گیا جنہوں نے ہسپتال کے دروازے پر ڈیرے ڈال لیے جبکہ گھرکی ہسپتال کے آس پاس کے بازار وںکے بند ہونے کی وجہ سے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ دوسری جانب لوگوں کی سواریوں کی پارکنگ کی جگہ کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -