جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی واہگہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت

جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی واہگہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت

  

جنوبی افریقہ (ندیم شبیر سے) لاہور واہگہ بارڈر پر ہونے والے سانحہ کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کی ہمت نہ ہو۔ لوگوں نے روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کی جائے اور غیر مشتبہ لوگوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چیک کیا جائے روڈی پورٹ سے ملک عاصم علی اعوان، ملک واصف علی،عاطف چودھری، ملک سبطےن ، علمدار،ا ظہر گجر،عامر خان، بابا جاوید قریشی، عتےق احمد،منظر راجپوت، آصف بٹ، شاہد بٹ، علی بھائی، ڈےپس لوٹ سے گلفام حیدر، چودھری اسد نواز،چودھری نوےد ورک، عرفان گرو، یاسر گرو، نبیل احمد،نقاش علی اور کئی دوسرے لوگوں نے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کی اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔

مزید :

علاقائی -