دھماکہ کے بعد لوگوں نے دروازہ سے نکلنے کی کوشش کی ،محمد شفیق

دھماکہ کے بعد لوگوں نے دروازہ سے نکلنے کی کوشش کی ،محمد شفیق

  

لاہور(کرائم سیل)واہگہ باڈر پر پاکستان اور بھارت کی پرچم اتارنے کی تقریب میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے پاکستانی پرچم میں ملبوس محمد شفیق نے نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم لوگ پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد واپس جانے کی تیاریاں کر رہے تھے اور گراونڈ میں سے زیادہ تر افراد گراونڈ کے گیٹ سے باہر نکل چکے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ان نے مزید بتایا کہ دھماکہ اتنی شدت کا تھا کہ ہمارے پیروں تلے سے زمین نکل گئی ۔دھماکہ گیٹ کے ساتھ موجود کھانے پینے کی اشیاءکی دکانوں اور ریڑھی کی دکانوں میں ہوا تھا۔دھماکہ کے بعد لوگوں نے دروازہ سے نکلنے کی کوشش کی لیکن رینجرز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دروازہ کو بند کر دیا ۔کچھ دیر کے بعد عوام کے لیے دروازہ کو کھول دیا گیا ۔جب ہم باہر نکل رہے تھے تو ہم نے دیکھا کہ دروازہ کے ساتھ والی دکانوں کا مکمل طور پر صفایا ہو چکا تھاجبکہ لوگوں کے جسم کے ٹکڑے جگہ جگہ بکھرے پڑے تھے۔

محمد شفیق

مزید :

علاقائی -