غازی ممتاز قادری ناموسِ رسالت کا مجاہدہے، ثروت اعجاز

غازی ممتاز قادری ناموسِ رسالت کا مجاہدہے، ثروت اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غازی ممتازحسین قادری قاتل نہیں بلکہ ناموسِ رسالت کا مجاہدہے۔ ممتاز قادری کو قاتل کہنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ممتازحسین قادری نے ناموس رسالت کے قانون کو کالا قانون کہنے والے شخص کو جہنم واصل کیاتھا۔ان کا عمل اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔جس کا اعتراف ممتازقادری کوملکی قانون کے تحت سزاسنانے والے جج نے بھی اپنے فیصلے میں کیاتھا۔ ہمارا اول روز سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ غازی ممتاز قادری کا وفاقی مقدمہ شرعی عدالت میں چلایا جائے مگر اس پر آج تک سپریم کورٹ اور حکومت نے کان نہیں دھرے۔ غازی ممتازحسین قادری کروڑوں مسلمانوں کا ہیروہے ،اسے قاتل کہنے والے عاشقان رسول کو تکلیف نہ پہچائیں۔ثروت اعجازقادری نے اسلام دشمن قوتوں کے اشاروں پر جیل میں ممتاز قادری کو اذیتیں پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ممتازقادری پر جیل میں قیدیوں کو اُکسانے کا الزام جھوٹااوربے بنیادہے۔ ممتاز قادری سچے عاشق رسول ہیں اوروہ ہروقت عبادت وریاضت میں مصروف رہتے ہیں۔حکومت توہین رسالت کے مرتکب مجرموں کوسنائی گئی سزاپر فوری طورپر عمل درآمدکرائے تاکہ انکی سزاگستاخوں کیلئے نشان عبرت بنے۔انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ کویہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ آج تک کسی بھی مذہبی جماعت نے ممتاز قادری کے عمل کی مذمت نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔تمام مکاتب فکرکے جیدعلماءکرام اس بات پر متفق ہیں کہ غازی ممتازحسین قادری قاتل نہیں بلکہ عشق رسول سے سرشارایک سچا مجاہد ہے۔غازی ممتازقادری نے توہین رسالت کرنے والوںاورناموس رسالت کے قانون کو چھیڑنے کو دوٹوک پیغام دے دیا کہ ایک سچاعاشق رسول مر تو سکتا ہے مگرناموس رسالت پرکوئی حرف برداشت نہیں کرسکتا۔
ممتازقادری

مزید :

علاقائی -