چونگی امرسدھو ،نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار
لاہور(کرائم سیل)چونگی امرسدھو کے علاقہ میںنجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹرسے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو میں واقع کیئر ہسپتال میں ڈاکٹر محمد مظہر کے حوالے سے علاقہ مکینوں نے پولیس کو کئی بار درخواستیں دی تھیں ۔ پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز جعلی ڈاکٹر کو آپریشن تھیٹر سے گرفتار کر لیا ۔