قبضہ مافیا کے ہاتھوں لٹنے والا شہری انصاف کیلئے دربدر

قبضہ مافیا کے ہاتھوں لٹنے والا شہری انصاف کیلئے دربدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)زندگی بھر کی جمع پونجی قبضہ مافیاءکے ہاتھوں لٹانے کے بعد شہری انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا۔نمائندہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے بھاٹی گیٹ کے رہائشی محمد اعجاز اور اس کے دوست محمدمبشر نے بتایا کہ انہوں نے ایک سال قبل 3لاکھ روپے کی رقم علاقہ کے ایک رہائشی اقبال کو چوڑیوں کے کاروبار کے لیے دی تھی لیکن وہ چند ماہ کے بعد ہی علاقہ سے غائب ہو گیا اور چوڑیاں بنانے کے لیے جو آلات خریدے تھے ان کو بھی بیچ گیا۔اس حوالے سے تھانہ بھاٹی گیٹ میں ہم نے درخواست دی لیکن ابھی تک اس نوسرباز کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ معاملے کی انکوائری کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔تھانہ بھاٹی گیٹ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے معاملے کی صحت سے ہی انکار کر دیا اور بتایا کہ ایسی کوئی درخواست ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -