دو مقامات پر آتشزدگی ، لاکھوں روپے کاسامان جل کر خاکستر

دو مقامات پر آتشزدگی ، لاکھوں روپے کاسامان جل کر خاکستر

  

لاہور( کرائم سیل)شہر میں دو مقامات پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا،اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایا جاتا ہے کہ نولکھا کے علاقے میں واقع بشارت کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا جبکہ گرین ٹاؤن میں ایک دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے دونوں جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -