کاہنہ، نامعلوم شخص نے 25سالہ نوجوان کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا

کاہنہ، نامعلوم شخص نے 25سالہ نوجوان کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کر ائم سےل)کاہنہ، گاﺅں جھیڈو کے قریب واقع باغ میں نامعلوم شخص نے 25سالہ نوجوان کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔بتایا گیاہے کہ کاہنہ کے علاقہ میںگاﺅں جھیڈو کے قریب میجر حبیب اللہ وڑائچ کا باغ واقع ہے ،جس کو اللہ وسایا نامی آدمی نے ٹھیکے پر لے رکھا ہے اور سہارن پنڈ قصور کا 25سالہ رہائشی غلام قادرولد محمد صفدر ٹھیکیدار کے پاس باغ میں ملازمت کر تا ہے ،جس کوباغ کو پانی لگانے کے دوران نامعلوم شخص نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا، مضروب غلام قادر کو فوری طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -