نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

  

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)گھات لگائے چار نامعلوم مسلح افراد نے 34سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کا رہائشی ظفر نواز موٹر سائیکلوں پر اپنے والد شریف اور بھائی عباس کے ہمراہ گزشتہ رات 9بجے مانگا منڈی سے پھول نگر آرہاتھا کہ ملتان روڈ پر واپڈا ٹاﺅن کے سامنے پہلے سے گھات لگائے چار مسلح افراد نے للکارا مارا کہ ظفر بچ کر نہ جانے پائے اور فائرنگ کر دی ۔

مقتول کے والد شریف کے مطابق جو کہ دوسری موٹرسائیکل پر اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ آرہے تھے ۔ظفر فائرنگ سے شدید مضروب ہو گیا جسے مانگا منڈی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -