لاہور، پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ،بعض مقامات پر حادثات رونما ہوئے

لاہور، پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ،بعض مقامات پر حادثات رونما ہوئے

  

لاہور( کر ائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں اتوار کے روز کئی جگہوں پر پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ،شہری بوکاٹا کے نعرے لگاتے رہے، بعض مقامات پر حادثات بھی رونما ہوئے جبکہ پولیس اور انتظامیہ اس جان لیوا کھیل کو روکنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی رہی ۔بتایا گیا ہے کہ پتنگ بازی پر مکمل پابندی کے باوجود اسلام پورہ سرکل ،راوی روڈ ،گلشن راوی ، راوی روڈ ،سمن آباد ،شاہدرہ ٹاؤن ،اندورن شہر و دیگر مقامات پر پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ، اتوار کی چھٹی منانے کیلئے شہری گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کے کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہے ،مقامی تھانوں کی پولیس پتنگ بازی کاجان لیوا کھیل کو بند کرنے کی بجائے مساجد میں پتنگ بازی کی پابندی کے حوالے سے اعلانات کرواتی رہی۔ سمن آباد،اندورن شہر ،شاہدرہ میں پتنگ بازی کے دوران چھتوں سے گرنے اور ڈور پھرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ۔ اس سلسلہ میں ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں پر پتنگ بازی کی شکایات موصول ہوئی جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کائٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے لیکن پتنگ بازی کے دوران کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -