نولکھا ،دو گروپوں میں تصادم ،ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

نولکھا ،دو گروپوں میں تصادم ،ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)نولکھا کے علاقہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقہ نولکھا بازار میں دکان کے سامنے سامان رکھنے کے تنازع پر دو دکانداروں میں جھگڑا ہو گیا۔نمائندہ "پاکستان" سے گفتگوکرتے ہوئے عینی شاہد محمد مبشر اور محمد آصف نے بتایا کہ دونوں دکاندار محمد احتشام اور محمد نواز کے مابین تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی اور محمد احتشام نے محمد نواز کو اپنی دکان میں موجود آہنی ڈنڈے سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ساتھی دکانداروں نے اسے روک لیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور زخمی کو ہسپتال میں امداد دی جا رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -