مانگا منڈی، موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

مانگا منڈی، موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی 40سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاو¿ں ٹبہ صماد کا رہائشی ظفر علی ولد محمد شریف موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ٹھوکر نیاز بیگ جا رہا تھا، اسی دوران کام کی غرض سے وہ پھولنگر کی طرف نکل گیا ،ملتان روڈ چاہ کلاں والا کھوہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا گھروالوں کو معلوم ہوا کے اسے 2 گولیاں لگی ہیںجبکہ انہیں ظفر کے ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی۔لواحقین کے مطابق اسے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس چوکی دینا ناتھ نے لاش کو قصبہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے۔

قتل

مزید :

علاقائی -