محرم ا لحرام ڈیوٹی کے دوران استعمال ہونے والے اسلحے کے متعلق ٹھوس ہدایات

محرم ا لحرام ڈیوٹی کے دوران استعمال ہونے والے اسلحے کے متعلق ٹھوس ہدایات

  

 لاہو( کر ائم سیل) ایس پی مجا ہد سکو اڈ زاہد نو از مروت نے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اور اہلکاروں و پولیس افسران کے اپنے تحفظ کے لئے سرکاری ڈیوٹی کے دوران اور خاص طورپرمحر م الحر ام ڈیوٹی کے دوران استعمال ہونے والے تمام اسلحہ کے متعلق ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہو ں نے قر با ن لائن میں کو ت وایمو نیشن سٹو ر و متفر ق اینٹی رائٹ سٹو رکا معا ئنہ کیا۔ایس پی مجاہد نے کیپیٹل سٹی پولیس چیف امین وینس کی ہدایت پر محر م الحر ام کی تیاری کے لئے پولیس کو خاص طور پر ہمہ وقت چوکس و تیار رہنے کا حکم دیا ۔پولیس کے زیر استعمال تمام اقسام کا اسلحہ و ایمونیشن کے علاوہ اینٹی رائٹ سامان کی وسیع پیمانے پر جانچ پڑتا ل کی گئی اور اسلحہ کے ساتھ ساتھ اینٹی رائٹ سامان کی کمی و بیشی کے متعلق خصوصی طور پر رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ یہ تمام پریکٹس محر م الحرام کی ڈیو ٹی کے سلسلہ میں کی جارہی ہیں اور پولیس کو اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور احسن طریقے سے ہر قسم کے حالات سے نبرد آزماہونے کے لئے تیار کیا جارہا ہے ۔مجاہد سکواڈ کے زیر استعمال تمام اقسام کا اسلحہ و اینٹی رائٹ سامان کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی آئلنگ کی گئی ہے جس میں پولیس کے زیر استعمال ہر قسم کے اسلحے و اینٹی رائٹ سامان جس میں گیس ماسک، پولو اسٹک ، شن گارڈز، ہیلمٹ فائبر،جدید جیکٹس ،آرم گا رڈ،میٹل ڈیٹکٹر شیلڈ گلاسز وغیرہ شامل ہیں کی نہ صرف صفائی کی گئی بلکہ جوانوں کو اس کی ریہرسل بھی کر وائی گئی ہے کہ کس طرح یہ جدید سامان بوقت ضرورت یا ہنگامی حالات میں پہنا جا سکتا ہے۔ ایس پی مجاہد نے حکم دیا کہ افسران و اہلکاران کو قواعد و ضوابط کے مطابق اسلحہ و اینٹی رائٹ سامان تقسیم کیا جائے اور روٹین کے اسلحہ کے ساتھ ساتھ اضافی ایمونیشن بھی دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -