ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

لاہور (کر ائم سیل )شہر میں چو ری اور ڈکیتی کی متعدد وار داتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا -تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے راشدکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر سے 7لاکھ 50ہزار،نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے منظور کے گھر سے 4لاکھ ،قائداعظم انڈسٹریل ایریامیں نور محمد کے گھر سے چار لاکھ ، سبزہ زارمیں ڈاکوؤں نے حمادکے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں ساندہ میں ڈاکوؤں نے فرحان سے 6لاکھ روپے ،ما ڈل ٹاؤن ڈی بلاک میں افتخار کی بیوی سے ڈیڑھ لاکھ، چو ہنگ بھٹہ چوک میں نواز اور اسکی فیملی سے 90ہزارکی نقدی طلا ئی زیورات لوٹ لئے۔ کاہنہ کاچھا روڈ پر واقع گودام میں پانچ ڈاکو گھس آئے اور ملازمین کو یر غمال بنا کر گودام سے 25ہزار روپے کی نقدی اور سکیورٹی گارڈوں کا اسلحہ چھین کر لے گئے جبکہ شما لی چھا ؤنی گلدشت ٹاؤن میں چور عبداللہ کے گھر سے50 ہزار شفیق آباد کریم پارک میں سہیل اکرم کے گھر سے 85ہزار کی نقدی زیورات چوہنگ میں ڈاکوؤں نے نقوی سے 51ہزار روپے مالیت کی نقدی ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اکرم سے 14ہزار روپے مالیت کی نقدی ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نثار سے 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے الیاس سے 29ہزار روپے مالیت کی نقدی باغبانپورہ میں ڈاکوؤں نے اکبر سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے ساجد سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے شاہد سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل شاہدرہ چمن کا لونی میں ارشد سے دو لاکھ نقدی اورمو ٹر سا ئیکل اقبال ٹاؤن خیبر بلاک میں مرزا فیصل سے 90ہزار لوٹ لئے ۔علاوہ ازیں بھا ٹی گیٹ سے ظہیر اقبال ٹاؤن سے عمیر دا تا دربار سے قمر قلعہ گجر سنگھ سے آصف مغل پو رہ سے رحمن شما لی چھا ؤنی سے کا شف ،ستو کتلہ سے قاسم ٹاؤن شپ سے نور اقبال ٹاؤن سے عارف اور آصف وحدت کالونی سے عامر گارڈن ٹاؤن سے پرویز غالب مارکیٹ سے شاہد فیصل ٹاؤن سے صفدر اور شاد مان سے فہد کی موٹر سا ئیکلیں اور گلبرگ سے عامر مغل پو رہ سے شوکت کی گا ڑیاں چو ری کرلی گئیں -

مزید :

علاقائی -