ہائی وے پٹرولنگ نے اشتہاری سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا 7 گمشدہ بچے ورثاء کے حوالے

ہائی وے پٹرولنگ نے اشتہاری سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا 7 گمشدہ بچے ورثاء کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( وقائع نگارخصوصی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے اشتہاری سمیت 18ملزمان گرفتار کر لئے، نیز 7گمشدہ بچے ورثاء کے حوالے کردئے، ایڈیشنل آئی جی میاں جاوید اسلام نے ملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روجھان راجن پور کے اشتہاری خداوند بخش ولد محمد رمضان کو گرفتار کیا جبکہ تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ کو مقدمہ نمبر624/14میں مطلوب مجرم ابراہیم ولد غلام محمد کو اور بہن کو قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم ذوالفقار کو کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔دریں اثناء محرم الحرام میں شر پسند عناصر پر کڑی نطر رکھتے ہوئے عمران خان سے کلاشنکوف 55گولیاں،عباس علی سے کلاشنکوف6 میگزین200 گولیاں، سید حسین رضا سے رائفل244بور24 گولیاں سلیمان،ظفراقبال اورارشاد علی سے پسٹل تیس تیس بوربرآمد کئے جبکہ نذیراحمدکو اسلحہ کی نمائش پر حراست میں لیا گیا۔مزید برآں خرم سے آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا۔علاوہ ازیں13لیٹر شراب25گرام چرس برآمدکر کے شفیق،عمر حیات،اشعر گِل اورزاہدخان کو گرفتار کیا۔نیزنشہ میں دھت ثمر عباس،اقبال اورغلام سرورکو حراست میں لیااور گمشدہ بچیوں کیسٹرو گِل، بسمہ ،زلیخا اور بچوں سبحان، سکندر خان ، کا شف،منیرکو ان کے ورثاء کے حوالے کیا۔

مزید :

علاقائی -