فیکٹری ایریا بچوں کی لڑائی پر ہمسایوں نے 65 سالہ شخص کو قتل کر دیا ملزمان فرار

فیکٹری ایریا بچوں کی لڑائی پر ہمسایوں نے 65 سالہ شخص کو قتل کر دیا ملزمان فرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          لاہور(کرائم سیل)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پر ہمسایوں نے تشدد کر کے 65سالہ شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ گلستان کالونی میں دو ہمسایوں کے بچوں کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران لڑائی ہو ئی جس پر بڑوں نے بھی لڑنا شروع کر دیا۔ہمسایوں کی لڑائی کو ختم کرنے کے لیے 65سالہ محمد صدیق وہاں گیا لیکن مخالفین نے اس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -