خیبر ایجنسی سیکورٹی فورسز سے جھرپ میں 5 دہشتگرد ہلاک 7 زخمی سیکورٹی اہلکار شہید

خیبر ایجنسی سیکورٹی فورسز سے جھرپ میں 5 دہشتگرد ہلاک 7 زخمی سیکورٹی اہلکار ...

  

            خیبرایجنسی(آئی اےن پی)خےبر اےجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ اکاخیل میں سیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں5 دہشت گرد ہلاک اور7زخمی ہوگئے،جھڑپ مےں ایک سیکیورٹی اہلکاربھی شہےد اور اےک زخمی ہوگےا،دوسری جانب باڑہ میں مکان پر مارٹر گولہ گرنےسے 3 بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔اتوارکو سےکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں خیبر ون آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ باڑہ کے علاقے اکا خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک اورسات زخمی ہوگئے۔جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکاربھی شہےد ہوگےا جبکہ اےک زخمی بھی ہوا۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں رات گئے ایک مارٹر گولہ گھر پر آگرا۔مارٹر گولہ گرنے سے گھر میں سوئے3 بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

5دہشتگرد ہلاک

مزید :

علاقائی -