خود کش حملہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،چوہدری جمیل گجر

خود کش حملہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،چوہدری جمیل گجر
خود کش حملہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،چوہدری جمیل گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف روڈی پورٹ کے رہنما چوہدری جمیل گجر نے واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واہگہ بارڈر اور ایسے کئی مقامات پر اس طرح کا واقع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شرےف اور وزیراعظم کو دن رات ماسوائے دوروں کے سوا کوئی کام نہیں ہے۔ روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری جمیل گجر نے مزید کہا کہ سانحہ واہگہ بارڈر میں شہید ہونے والے رینجرز کے اہلکاروں میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں اور دوسرے لوگوں کے گھروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ حکومت اس سانحہ کے ملزموں کو گرفتار کرتی ہے یا یہ بھی کسی جماعت کے ذمے ڈال کر چپ سادھ لیتی ہے۔

مزید :

علاقائی -