ملک میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، راغب حسین نعیمی

ملک میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، راغب حسین نعیمی

  

 لاہور( سٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ملک میں امن و امان کاقیام حکومت اورمعاشرے کے مشترکہ ذمہ داری ہے۔ہمیں وطن عزیز میں دین کے نام پر انتہائی پسندی کو ہوا دینے والوں سے خود کو محفوظ رکھنا ہوگا عوام اپنے قرب جوار میں پھیلے انسان نما شرپسندوں کی سرگرمیوں پراپنی کڑی نظررکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔کیونکہ محرم الحرام ہمیں محبت ، اخوت ،برداشت ، صبر و تحمل ، امن ،بھائی چارے ،رواداری اور صلہ رحمی کا درس دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی اسکالر علامہ راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میںیوم عاشورکے موقع پر امن اوامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں علماء مشائخ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج سامراجی طاقتوں شکست فاش دینے کیلئے حسینی کردار اکو اپنانا ہوگا۔سیدنا امام حسینؓ نے دین اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرکے ومقام حاصل کیاجو رہتی دنیا تک انسانیت کوجبر و استبداد کے خلاف جہاد کر درس دیتا رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -