”سست “مصباح الحق ویوین رچرڈز کے عالمی ریکارڈ کی برابری پر مسرور

”سست “مصباح الحق ویوین رچرڈز کے عالمی ریکارڈ کی برابری پر مسرور
”سست “مصباح الحق ویوین رچرڈز کے عالمی ریکارڈ کی برابری پر مسرور

  

ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظبی ٹیسٹ میں چوتھے دن آسٹریلوی باﺅلرز مصباح کے زیرعتاب رہے، پاکستانی کپتان نے ریکارڈ ساز اننگز کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی بلکہ راہ میں آنے والے کئی ریکارڈز بھی پاش پاش کردیے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میں سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کے عالمی ریکارڈ کی برابری پر خود کو انتہائی خوش قسمت کرکٹر محسوس کررہا ہوں، انھوں نے بھی تھری فیگر اننگز کا کارنامہ 56 گیندوں پر انجام دے رکھا ہے، مصباح الحق نے کہاکہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے کہ میرا نام ویوین رچرڈز کے ساتھ لیا جائیگا حالانکہ میں خود کو ان کے قریب نہیں سمجھتا ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے اسی اننگز کے دوران 21 گیندوں پر تیزترین ففٹی کا ریکارڈ توڑا تو وہ سٹیڈیم میں نصب سکرین پر ظاہر ہوگیا تھا لیکن تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے کا مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا تاہم جب میں 80رنز پر پہنچا تو مجھے ڈریسنگ روم سے پیغام بھیجاگیا کہ میرے پاس ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 10 گیندیں باقی ہیں۔

مزید :

کھیل -