واہگہ دھماکے میں شہید 3 رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

واہگہ دھماکے میں شہید 3 رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
 واہگہ دھماکے میں شہید 3 رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)واہگہ بارڈر پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے3 رینجرز اہلکاروں کی میتیں اجتماعی نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے انسپکٹر رضوان،نائیک بشیر احمد اور لانس نائیک محمد سلطان کی اجتماعی نماز جنازہ رینجر ہیڈکوارٹرکے شہدا گراﺅنڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری سرور،کور کمانڈر لاہور نوید زمان اور ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید سمیت اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نماز جنازہ کے بعد شہید انسپکٹر رضوان کی میت عارف والا،نائیک بشیر کی منڈی بہاءالدین جبکہ لانس نائیک سلطان کی میت نارووال راونہ کر دی گئیں،انھیں آج سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -