مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے

مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے
مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے

  

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے مراد کے کاتھیا کے قریب 2 ڈاکو ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔ڈاکوﺅں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔دونوں ڈاکوﺅں کی شناخت شانی اور نواز کے نام سے ہوئی ہے جو متعدد قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید :

ساہیوال -