سانحہ واہگہ ،حملہ آور کئی دن سے واہگہ پر موجود تھا، بارود گاڑی میں پہنچایا گیا:رپورٹ

سانحہ واہگہ ،حملہ آور کئی دن سے واہگہ پر موجود تھا، بارود گاڑی میں پہنچایا ...
سانحہ واہگہ ،حملہ آور کئی دن سے واہگہ پر موجود تھا، بارود گاڑی میں پہنچایا گیا:رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ واہگہ بارڈر کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور بارڈرکے علاقے میں کئی دن سے موجود تھا۔
 ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور اس کے ساتھیوں کے بھی مضافاتی علاقوں میں موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کافی دیر سے جائے وقوعہ پر موجود تھا اور کئی گھنٹے تک ایک ہوٹل میں بیٹھا رہا جہاں اس نے کھانا بھی کھایا اور چائے بھی پی جس کی تصدیق زخمی ہونے والے ایک شخص نے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے اس کے ساتھی وہیں قریب ہی موجود تھے جو اس کی مانیٹرنگ کر رہے تھے، رپورٹ میں اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی جیکٹ اور بارودی سامان علیحدہ سے کسی بڑی گاڑی کے ذریعے وہاں پہنچا اور خودکش حملہ آور کو جیکٹ بھی وہیں ملی ۔ حملہ آور کا اصل ٹارگٹ پریڈ والے حصے میں خود کو اڑانا تھا لیکن سخت سیکیورٹی کی وجہ سے اندر داخل نہ ہو سکا ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور اور اس کے پیچھے کام کرنے والی تنظیموں کو بھارتی مدد حاصل ہے اور ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت اس جگہ کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ بارڈر ایریا میں نہ صرف سرچ آپریشن جاری ہے بلکہ اردگرد کام کرنے والے چند دکانداروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔