واہگہ بارڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثاکے حوالے،ایک بچے کی شناخت نہ ہوسکی

واہگہ بارڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثاکے حوالے،ایک بچے کی شناخت ...
واہگہ بارڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثاکے حوالے،ایک بچے کی شناخت نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں ہیں تاہم ایک بچے کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام واہگہ بارڈر پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 48 میتیں میو ہسپتال منتقل کی گئی تھیں جن میں اب تک 44 افراد کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں ہیں جبکہ دھماکے کی جگہ سے قریب ہونے کے باعث 3 میتوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، ایک بچے کی لاش کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
جاں بحق ہونے والے 9 افراد ایک ہی خاندان کے فرد تھے جن کا تعلق فیصل آباد کے علاقے سمندری سے ہے۔ واقعے میں لاہور کے علاقے مدینہ کالونی کے ایک خاندان کے 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 3 افراد کی میتیں کراچی اور 3 کی میتیں پشاور منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی تدفین کی جارہی ہے۔
دوسری جانب اس وقت سروسز ہسپتال میں 56، جناح ہسپتال میں 8، جنرل ہسپتال میں 12 اور میو ہسپتال میں 32 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

قومی -