سانحہ واہگہ بارڈر، خود کش حملے کی جگہ کے قریب سے باروی مواد برآمد، سرچ آپریشن شروع

سانحہ واہگہ بارڈر، خود کش حملے کی جگہ کے قریب سے باروی مواد برآمد، سرچ آپریشن ...
سانحہ واہگہ بارڈر، خود کش حملے کی جگہ کے قریب سے باروی مواد برآمد، سرچ آپریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈ ر پر خود کش حملے کے مقام کے قریب نصب باروی مواد برآمد کرلیاگیاجبکہ گردونواح کے آبادیوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کے اہلکار واہگہ بارڈرپر پارکنگ کے قریب خودکش دھماکے کی جگہ پر پہنچے اورشواہد اکٹھے کرنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران خودکش حملے کی جگہ سے 400میٹر دور نصب آئی ای ڈی بم برآمد کرلی جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیاگیااورتین دن کے لیے بھارت کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بارودی مواد برآمد کرلیا۔
دوسری طرف پولیس نے رات گئے سے واہگہ بارڈر سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ پولیس حکام کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیاجارہاہے ۔
سانحہ کے بعد ایک مرتبہ پھر مختلف چوکیاں قائم کرکے پولیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

خود کش حملے اور درجنوں شہادتوں کی تفصیلات کیلیے یہاں کلک کریں ۔

مزید :

قومی -Headlines -