بنگلادیشی سپریم کورٹ نے رہنماجماعت اسلامی کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی

بنگلادیشی سپریم کورٹ نے رہنماجماعت اسلامی کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد ...
بنگلادیشی سپریم کورٹ نے رہنماجماعت اسلامی کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما محمد قمرالزمان کی سزائے موت کےخلاف اپیل مستردکردی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما محمد قمرالزمان کو رواں برس مئی میں حکومت کی جانب سے قائم جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے 1971ءکی جنگ کے دوران مختلف جرائم کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔ قمر الزماں نے اپنے وکلا کے توسط سے سزا کے خلاف ملک کی سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے اسے مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قائم ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے کئی رہنماو¿ں کو 1971ءکی جنگ میں جرائم کا مرتکب قرار دے کر انہیں سزائے موت دی ہے جن میں ایک عبدالقادر ملا کی سزا پر عمل درآمد بھی ہوچکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -