شہرقائد سے مزید پانچ لاشیں برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں پرتشدد واقعات کاسلسلہ محرم الحرام میں بھی نہ تھم سکا اورمزید پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق یہ لاشیں منگھو پیر کے علاقے سے ملی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیاگیااور لاشیں منگھو پیر کے علاقے میں پھینک دی گئیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ تمام افرادنے شلوارقمیض پہن رکھی تھی ۔