سوات میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد303 ہوگئی

سوات میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد303 ہوگئی
 سوات میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد303 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوات میں مزیدایک خاتون مر یضہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد303تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریضہ میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جسے سیدوشریف ہسپتال میں قائم ڈینگی وارڈمیں داخل کرادیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سوات کے مختلف ہسپتالوں میں 301مریضوں کو کا میاب علاج کے بعد گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے۔سیدوشریف ہسپتال میں ااس وقت صرف دو مریض زیرعلاج ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -