حکومت کا بجلی فراہم اور پیدا کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان فارغ کرنے کافیصلہ

حکومت کا بجلی فراہم اور پیدا کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان فارغ کرنے کافیصلہ
حکومت کا بجلی فراہم اور پیدا کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان فارغ کرنے کافیصلہ
کیپشن: Government of Pakistan Logo

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بجلی فراہم اور پیدا کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان کو فارغ کرنے اور نئے سربراہان کوتعینات کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک کی 9 ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے نئے سربراہان کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے تحت حیسکو، کیسکو، میپکو، لیسکو، گیپکو، آئیسکو، گیسکو، پیپکو، پیسکو اور جینکوز کے نئے سربراہان کو فارغ کر کے ان کی جگہ نئے سربراہان کو تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق این ٹی ڈی سی میں بھی نیا سربراہ تعینات کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -