صدر پاکستان نے فیڈرل سروس کمیشن کے 6 اراکین کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر پاکستان نے فیڈرل سروس کمیشن کے 6 اراکین کی تقرری کی منظوری دے دی
صدر پاکستان نے فیڈرل سروس کمیشن کے 6 اراکین کی تقرری کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر پاکستان ممنون حسین نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے 6 ارکان کی تقرری کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ایڈوائس پر صدر ممنون حسین نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے سربراہ سمیت 6 ارکان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔اس منظوری کے بعد میجر جنرل (ر) نیاز محمد خان خٹک فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ لیاقت علی شاہ ہمدانی کو کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ریاض محمود ، ناصر علی شاہ ، محمد جاوید اقبال ، ڈاکٹر نذیر سعید ، سلمان انصاری اور سید محمد حامد کو کمیشن کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ان کے علاوہ اخلاق احمد تارڑ اور مظہر علی خان کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -