دہشت گردی کا خطرہ، پولیس نے مرکزی جلوس کے راستوں پر واقع عمارتوں کے مالکان سے ضمانت نامے طلب کر لئے

دہشت گردی کا خطرہ، پولیس نے مرکزی جلوس کے راستوں پر واقع عمارتوں کے مالکان ...
دہشت گردی کا خطرہ، پولیس نے مرکزی جلوس کے راستوں پر واقع عمارتوں کے مالکان سے ضمانت نامے طلب کر لئے
کیپشن: ashura pakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 9 اور 10 محرم الحرام کو لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے مرکزی جلوس کے راستوں پر واقع عمارتوں کے مالکان سے ضمانت نامے طلب کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس کے راستوں پر واقع گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں کے ماکان سے ضمانت نامے طلب کئے گئے ہیں جن میں ان افراد کے نام، پتے اور فون نمبر درج ہیں اور متن میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو وہاں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مرکزی جلوس کے راستوں پر رہائشی افراد سے ملاقات کے دوران انہیں سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا جس پر تقریباً تمام افراد نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ضمانت نامے جمع کرانے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جس شخص کی جانب سے اجازت نامہ جمع نہیں کرایا جائے گا اس کی عمارت یا دکان کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -