سی آئی اے کا سرچ آپریشن ، غیر ملکیوں سمیت 37 افراد زیر حراست

سی آئی اے کا سرچ آپریشن ، غیر ملکیوں سمیت 37 افراد زیر حراست
سی آئی اے کا سرچ آپریشن ، غیر ملکیوں سمیت 37 افراد زیر حراست

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سی آئی اے سرچ آپریشن کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 37 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاﺅن میں سی آئی اے نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 37 مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے افراد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جو گزشتہ ایک ماہ سے شہر میں پناہ لیے ہوئے تھے۔غیر ملکیوں کے علاوہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق جھنگ ، بہاول پور اور سکردو سے ہے۔اور یہ مشکوک افراد محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی ریکی کرتے تھے۔تاہم گرفتاری کے بعد ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -