واہگہ بارڈر دھماکہ ، تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل

واہگہ بارڈر دھماکہ ، تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
واہگہ بارڈر دھماکہ ، تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلٰی پنجاب نے واہگہ بارڈر حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل دے دی۔وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں آئی ایس آئی ، رینجرز ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی اور پولیس شامل ہے اور 2 سے 3 دن میں یہ ٹیم اپنی تحقیقات مکمل کر لے گی۔وزیر داخلہ پنجاب نے مزید بتایا کہ واہگہ بارڈر پر ہونے والا حملہ خود کش تھا اور اس بمبار کا اصل ہدف رینجرز اور بی ایس ایف تھا، لیکن رینجرز کی سخت سیکورٹی کے باعث وہ اپنے ہدف تک پہنچ نہیں سکا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خود کش حملے میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے۔شجاع خانزادہ نے بتایا کہ رینجرز اور دیگر اداروں کو 31 اکتوبر کو ہی ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع کر دی تھی۔اور وہاں کی سیکورٹی بھی اچھی تھی اسی لیے خود کش حملہ آور اصل ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا۔اور پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد اس نے دھماکہ کیا جبکہ اتوار کے روز چھ ہزار افراد نے پریڈ دیکھی تھی۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -