متحدہ عرب امارات میں ملازمت پیشہ افراد کے لیے اچھی خبر

متحدہ عرب امارات میں ملازمت پیشہ افراد کے لیے اچھی خبر
متحدہ عرب امارات میں ملازمت پیشہ افراد کے لیے اچھی خبر

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ اب پورے ملک میں پنشن کی سہولت فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غوروفکر کیا جارہا ہے۔اس سے پہلے غیر ملکی ملازمین کو ملازمت چھوڑنے پر گریچوئٹی کی رقم کی ادا کی جاتی ہے لیکن ورلڈ بینک کی تجاویز اور متعدد مقامی ماہرین معیشت کی آراءکے پیش نظر اب  تمام ملازمین کیلئے پینشن کی سہولت فراہم کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ماہرین کی رائے کے مطابق گریچوئٹی کی بجائے پنشن کی سہولت فراہم کرنے سے ایک طرف تو ملازمین کو فوائد حاصل ہونگے جبکہ دوسری طرف کمپنیوں کیلئے بھی یہ بہتر ہو گا کہ ملازمین لمبے وقت تک دلجمعی کے ساتھ ان کے پاس کام کریں ۔متحدہ عرب امارات کی شہریت رکھنے والے سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کیلئے پنشن کی سکیم پہلے سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -