پتلا ہونے کے لئے برطانوی سیاستدان کا انوکھانسخہ، سیب اور ڈائٹ کوک سے 30 کلو وزن کم کرلیا

پتلا ہونے کے لئے برطانوی سیاستدان کا انوکھانسخہ، سیب اور ڈائٹ کوک سے 30 کلو ...
پتلا ہونے کے لئے برطانوی سیاستدان کا انوکھانسخہ، سیب اور ڈائٹ کوک سے 30 کلو وزن کم کرلیا

  

لندن(نیوز ڈیسک) ہر موٹے شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا وزن کم ہو جائے اور اس کے لئے وہ مختلف حربے اپناتا ہے لیکن ایک برطانوی سیاستدان لارڈ فیلکنر نے دو سال میں 30کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔62سالہ سیاستدان کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے تمام پرانے کپڑے سنبھال کر رکھے ہیں کیونکہ اس کا خیال ہے کہ جیسے ہی اپنے پرانے کپڑے ضائع کرے گا اس کا وزن بڑھ جائے گا تاہم اس نے نئے کپڑے خرید لیے ہیں اور جب وہ یہ نئے کپڑے پہنتا ہے تو وہ بہت ہی پتلا نظر آتا ہے ۔ لارڈ فیلکنر لیبر پارٹی کی ٹونی بلیئر کی حکومت میں پارلیمنٹ کا حصہ تھا اور وہ اس وقت بہت موٹا نظر آتا تھا جس کی وجہ اس نے یہ بتائی کہ وہ بہت زیادہ کھانے کا شوقین تھا اور کھانے کے بعد شراب نوشی بھی کثرت سے کرتا تھا۔ پھر اس نے 2012ءمیں شراب نوشی سے توبہ کر لی اور ہفتہ میں دو روز فاقہ کرتا تھااور بقیہ پانچ دن نارمل کھانا کھاتا تھا لیکن یہ کوئی اچھا تجربہ نہ تھا ۔ لارڈ فلیکنر کا کہنا ہے کہ بالکل نہ کھانا ایک اچھا آئیڈیا ہے کیونکہ جب وہ کھانا شروع کرتا تھاتو اس کا دل نہیں کرتا تھا کہ وہ اپنا ہاتھ روکے لہذا اس نے فیصلہ کیا کہ صرف شام کے وقت کھانا کھائے اور باقی تمام دن سیب اور ڈائٹ کوک پر گزارا کرے۔ برطانوی سیاستدان نے ورزش بھی شروع کردی اور اب وہ  روزانہ پانچ میل تک جاگنگ کرتا ہے  ،  ساتھ ہی  چائے اور کافی مکمل طور پر چھوڑ چکا ہے ۔

اسے اپنے وزن میں اس قدر کمی  کا احساس  اس وقت ہوا جب گاڑی میں جاتے ہوئے اس نے ریڈیو پر سنا کہ لارڈ فلیکنر نے وزن کم کر لیا ہے ، اسی دن ایک خاتون نے دورانِ جاگنگ اسے کہا تھا کہ’ اپنا وزن کم کرتے رہو‘۔ لارڈ فلیکنر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل لوگ اسے اتنا نہیں جانتے تھے ۔ سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اسے  کرنے پر مبارکباد دی جبکہ دوستوں نے اسے وزن کم کرنے کے طریقے پر کتاب لکھنے کا بھی کہا ۔ اس کا کہنا ہے کہ 60سال کی عمر میں مختلف بیماریوں کا ہونا عام سی بات ہے اور اس نے سوچا تھا کہ اگر اب میں نے اپنا وزن کم نہ کیا تو مجھے جان لیوا بیماریاں ہو جائیں گی۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نے  تہیہ کیا اور بری عادتوں سے چھٹکارہ پاتے ہوئے وزن کم کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -