بالوں کے لیے مہندی کے حیرت انگیز فوائد
کراچی(نیوز ڈیسک)قدرتی مہندی یعنی حنا ، عام بازار میں فروخت کی جانے والی کیمیکل مہندی کی نسبت زیادہ مفید ہے ۔حنا کا استعمال سفید بالوں کو رنگنے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن اس کے دیگر فوائد بھی ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ اس کے استعمال میں اضافہ کردیں گے۔
صحت مند بالوں کے لئے
اگر حنا کو مہینہ میں دو بار استعمال کیا جائے تو یہ بالوں کو مضبوط ، جاندار اور خوبصورت بنا دیتی ہے ۔ اگر آملہ کو پانی میں دوگھنٹے نطار کر حنا میں شامل کریں اور پھر بالوں میں لگائیں تو بال گھنے اور صحت مند ہو جائیں گے۔
بطور کنڈیشنر استعمال
جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ بازار میں ملنے والی کیمیکل والی مہندی بالوں کے کئے مضر ہوتی ہے لہذا اس کے استعمال سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے جبکہ حنا میں یہ خصوصیت ہے کہ اگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ بالوں کے لئے ایک قدرتی کنڈیشنر ثابت ہوتی ہے اور یوں بال موٹے اور مضبو ط ہوتے ہیں۔
سفید بالوں کا قدرتی علاج
بازاری مہندی میں ایمونیا ایسڈ پایا جاتا ہے جس کے استعمال سے بال بے جان اور نمی سے خالی ہو جاتے ہیں لیکن اگر آپ دو چمچ خشک آملہ، ایک چمچ چائے کی پتی اور اس میں دو لونگ ڈال کر ابال لیں اور پھر اس پانی کو حنا میں شامل کرکے بالوں میں لگائیں تو بال قدرتی طریقے سے رنگے جائیں گے۔
خشکی، سکری کے علاج کے لئے
حنا کو سر کی خشکی کے علاج کے لئے بھی آزمودہ پایا گیا ہے۔ ایک نسخہ آپ کو یقینا سکری سے نجات دے سکتا ہے۔ اگر آپ دو چمچ میتھی کے بیج لے کر انہیں رات بھر بھگو کر رکھ دیں اور صبح انہیں پیس لیں،پھر سرسوں کے تیل کو ہلکا گرم کر کے اس میں حنا کے پتے شامل کریں اور ٹھنڈا ہونے پر اس میں پسی ہوئی میتھی کے بیجوں کا پیسٹ شامل کریں اور اسے سر پر لگائیں،کچھ دیر بعد سر دھو لیں آپ کے سرکی خشکی ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔