وہ باتیں جو آپ شارخ خان کو پسندکرنے والوں سے نہیں کر سکتے

وہ باتیں جو آپ شارخ خان کو پسندکرنے والوں سے نہیں کر سکتے
وہ باتیں جو آپ شارخ خان کو پسندکرنے والوں سے نہیں کر سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوزڈیسک)شاہ رخ خان ایک ایسے فنکار ہیں جن کے کروڑوں مداح ہیں لیکن یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ کافی لوگ انہیں پسند بھی نہیں کرتے اور ایسے لوگ بعض اوقات شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کے سامنے ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو کہ ان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سی باتیں جو آپ کو ہر گز نہیں کنگ خان کے چاہنے والوں کے سانے ہرگز نہیں کہنی چاہیئں:

1۔ شاہ رخ خان کے پاس ورائٹی نہیں:
شاہ رخ کے مداح فوراًآپ کو ان کی متعدد فلمیں یاد دلا دیں گے جیسے ڈر، پردیس، دل والے دلہنیاں لے جائیں گے۔
2۔ وہ بہت گھمنڈی ہے:
مداحوں کا جواب ہو گا کہ اگر بے وقوفانہ سوالوں کے جواب نہ دینا گھمنڈ ہے تو ہاں پھر کنگ خان گھمنڈی ہے۔
3۔ شاہ رخ 1990ءمیں اچھا رومانٹک ہیرو تھا لیکن آج کے دور میں رنبیر کپور اس سے آگے ہے:
شاہ رخ خان کے مدا ح کہیں گے کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ SRK کا مطلب Superior to Ranbir Kapoorہے۔
4۔ ان کی فلمیں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے میں کشکمش کا شکار ہو جاتا ہوں۔
مداحوں کا جواب ہوگا کہ یہ لو بندوق اور اب آپ کو پتا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔
5۔ فلم ’چک دے‘ میں کسی کو بھی کاسٹ کر لیا جاتا تب بھی وہ فلم ہٹ ہوتی۔
جواب ہوگا کہ اگر شعلے میں امیتابھ کی جگہ کسی اور کاسٹ کیا جاتا تو وہ بھی ہٹ ہو جاتا۔
6۔ شاہ رخ خان میں وہ سٹار ڈم نہیں جو سلمان خان میں ہے۔
جواب ملے گا کہ کترینہ اور جیکولین کے علاوہ کتنے ایسے لوگ ہیں جو سلمان کو پسند کرتے ہیں۔
7۔ شاہ رخ کو زیادہ فلمیں نہیں ملتیں اور اسی لئے ان کی صرف ایک فلم آتی ہے۔
مداح فوراًآپ کو کہیں گے کہ وہ فلمیں بنانے والی فیکٹری نہیں کہ ہر سال فلموں کا ڈھیر لگادے بلکہ وہ ایک بہترین فلم دیتے ہیں۔
8۔آج کے فنکار شاہ رخ سے بہت زیادہ اچھا کام کرتے ہیں۔
جواب ہوگا کہ کیا آپ اپنے ہوش میں ہیں۔
9۔ شاہ رخ اپنی ہر فلم میں اتنا روتے کیوں ہیں۔
اس لئے کہ وہ ایک نرم اور اچھا دل رکھتے ہیں۔
10۔ ’راون‘سمجھ نہیں آئی۔
پتا نہیں کہ آپ کو کیا ہوگیا ہے۔

مزید :

تفریح -