سعودی ویزہ کے خواہشمندان دھوکے باز ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں

سعودی ویزہ کے خواہشمندان دھوکے باز ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں
سعودی ویزہ کے خواہشمندان دھوکے باز ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم ملازمین میں سے اکثرکو اپنے اہل و عیال کے ویزے کے لیے متفکر پایا گیا ہے اور اسی پریشانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بے شمار جعلساز میدان میں آ گئے ہیں جو انٹر نیٹ کے ذریعے ویزوں کے اشتہار دے کر خوب لوٹ مچا رہے ہیں ۔خبر رسان ادرے"عرب نیوز "کے مطابق مغرب میں رابغ سے لے کر مشرق میں جبیل تک دھوکہ باز ویزے کا لالچ دے کر بھاری رقوم لوٹ رہے ہیں ۔ یہ لوگ عام طور پر غیر ملکی ملازمین کو رہنمائی فراہم کرنے والی ویب سائٹوں پر اہل و عیال کے لیے ویزے فراہم کرنے کا اشتہار دے دیتے ہیں یا بعض لوگوںکو و یزہ دفاترکے باہر سے گھیرتے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ یہ ان لوگوں پرنظر رکھتے ہیں جن کی ویزے کی درخواست مستر د ہوجاتی ہے تاکہ انہیں بآسانی شکار بنایا جاسکے ۔ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ درخواست مسترد ہونے کے بعد ویزہ دفتر سے نکل رہاتھا کہ اسے چند لوگوں نے بتایا کہ وہ 48گھنٹے میں اس کا کام کروا سکتے ہیں اور یہ کہ 6500سعودی ریال کی سروس فیس سرکاری ویب سائٹ پر ویزہ کی منظوری دیکھنے کے بعد ادا کرنا ہو گی۔جعلسازوں نے جعلی ویب سائٹ بھی بنا رکھی ہے جو اسے موبائل فون پر دکھائی گئی جس میں اس کی درخواست کو منظور شدہ دکھا کر رقم ہتھیا لی گئی۔حکام نے واضح کیا ہے کہ اصل سرکاری ویب سائٹ کا ایڈریس visa.mofa.gov.saہے جبکہ ملتے جلتے ناموں والی دیگر ویب سائٹیںجعلی ہیں ۔خصوصاً یہ یا د رکھنا ضروری ہے کہ سرکاری ویب سائٹ کے ایڈریس کا اختتام .saپر ہوتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -