کیا آپ جانتے ہیں دنیاکی سب سے بڑی عمارت کونسی ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں دنیاکی سب سے بڑی عمارت کونسی ہے؟
 کیا آپ جانتے ہیں دنیاکی سب سے بڑی عمارت کونسی ہے؟

  

بیجنگ ( نیوز ڈیسک ) چین کے بارے میں ہم اکثر سنتے ہیں کہ یہ ملک مغرب کی بڑی بڑی طاقتوں کو پیچھے چھوڑ کر سپر پاور بننے والا ہے ۔ چین کی اس سمت میں پیش قدمی معاشی اور دفاعی شعبوں کے علاوہ تعمیرات میں بھی نظر آ رہی ہے۔

صوبہ سشوان کے شہر چنگیڈو میں ایک ایسی عظیم الشان عمات تعمیر کی گئی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔اسے New Century Global Center کا نام دیا گیا ہے اور اس میں سمندری لہروں ، جھرنوں ، مصنوعی افق ، وسیع و عریض پارکوں ، تھیٹروں ، باغات اور حتٰی کہ مصنوعی سورج کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ عمارت حیرت انگیز حد تک بڑی ہے ۔اس کا رقبہ 17 لاکھ سکوئر فٹ ہے یعنی اس میں فٹ بال کے 329 میدان سما سکتے ہیں۔عمارت کی چھت کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ ایک بڑی لہر کی طرح نظر آتی ہے جبکہ دیواریں LED سکرینوں سے ڈھکی ہیںجن پر دلفریب جنگلات سے لے کر سمندر کی بڑی بڑی لہریں ہمہ وقت دیکھی جا سکتی ہیںاور یوں لگتا ہے کہ گویا آپ کے سامنے تا حد نگاہ قدرتی مناظر پھیلے ہیں۔یہ منفرد عمارت دنیا بھر میں زبردست شہرت اور مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -