انگلینڈ کے زخمی آل راؤنڈر بین سٹوکس کی ٹیسٹ میں واپسی مشکوک
شارجہ(آن لائن) انگلینڈ کے زخمی آل راؤنڈر بین سٹوکس کے سکین کے بعد معلوم ہو گا کہ آیا وہ پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں مزید شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 24 سالہ سٹوکس پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد کا ایک مشکل کیچ لیتے ہوئے کندھا زخمی کروا بیٹھے۔سٹوکس ممکنہ طور پر کندھا اترنے پر شدید تکلیف میں سٹیڈیم سے باہر لے جائے گئے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو سٹوکس کے دائیں کندھے کا سکین ہو ا۔خیال رہے کہ سٹوکس پاکستان کے خلاف چار ون ڈے میچوں کے لیے انگلش سکواڈ میں شامل نہیں۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا سٹوکس اگلے مہینے جنوبی افریقہ دورے سے پہلے صحتیاب ہو جائیں گے یا نہیں۔
