پراونشل کوآپریٹو بنک کو جدید دور کا ترقیاتی بنک بنایاجارہاہے:ملک محمد اقبال چنٹر

پراونشل کوآپریٹو بنک کو جدید دور کا ترقیاتی بنک بنایاجارہاہے:ملک محمد اقبال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبرنگار سے)صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ پراونشل کوآپریٹو بنک کو جدید دور کا ترقیاتی بنک بنایا جارہاہے۔ یہ واحد شیڈولڈ بنک ہے جو کاشتکاروں کو معمولی شرائط پر قرضہ جات و سیع پیمانے پر فراہم کررہاہے۔ پنجاب بھر کے کسانوں کو جولائی 2015سے جون 2016تک مزید زرعی قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔ اب تک 10۔ ارب 50کروڑ روپے کے قرضے دئیے جاچکے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکارں کو مختلف مدوں میں دئیے گئے قرضوں کی 90فیصد تک ریکوری بھی کرلی گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی زرعی ضروریات کے تحت ٹریکٹر، لائیو سٹاک ، پولٹری فارم ، مویشی پالنے والے اور دیگر چیزوں کی مد میں قرضوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو بنک کا ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام برانچوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہاہے۔ ہمارا بنیادی کام کسانوں کو قرضہ دینا ان کی فلاح ہے۔
پنجاب کو آپریٹو کی 36ہزار رجسٹرڈ ممبر سوسائٹی ہیں جن میں 33ہزار زراعت اور 2ہزار انڈسٹریل و دیگر سوسائٹی ممبر شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -