کاٹن یارن کی قیمتوں میں 8 سے 10 فیصد اضافہ
کراچی (اکنامک رپورٹر) مختلف اقسام کی کاٹن یارن کی قیمتوں میں 8 سے 10 فیصد اضافہ ہو گیا۔حکومت کی جانب سے کاٹن یارن کی درآمدات پر 10 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے کے باعث مقامی سطح پر کاٹن یارن کی قیمتوں میں 4 سے 8 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد یارن فی پاونڈ 101 روپے سے 108 روپے جبکہ بہتر کوالٹی کی کاٹن یارن 1190 روپے سے 1250 روپے فی پاونڈ ہو چکی ہے۔ڈیلرز کے مطابق حکومت نے کاٹن یارن کی درآمدات پر ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے میں کافی دیر کر دی اب تک ٹیکسٹائل ملز مالکان وافر مقدار میں بھارت اور مصر سے کاٹن یارن درآمد کر چکے ہیں۔
