فوجی فرٹیلائزر کمپنی میں پنک ربن ڈے کا انعقاد

فوجی فرٹیلائزر کمپنی میں پنک ربن ڈے کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)اکتوبر کے مہینے کو بین الاقوامی طور پر چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ایف ایف سی نے کاروباری و سماجی ذمہ داری کے پروگرام کے تحت سونا ٹاور میں پنک ربن مہم کا انعقاد کیا۔ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی شرح ایشیائی ممالک میں سب سے بلند ہے۔ پاکستان میں ہر 8میں سے ایک عورت اس مرض میں مبتلا ہے جو کہ سالانہ40000اموات کا سبب بنتی ہے۔ایف ایف سی نے ہمیشہ سی ایس آر کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے۔ صحت کی دیکھ بھال ایف ایف سی کے سی ایس آر پروگرام کا ایک بنیادی عنصر ہے اور اسی سلسلے میں پنک ربن کے ساتھ مل کر کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا آگاز کیا گیا ہے۔ پنک ربن کی جانب سے پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے ہسپتال بنانے کا اقدام قابل قدر ہے اور اس کی طرف پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔
اس مہم سے متعلق پنک ربن کی جانب سے ڈاکٹر سونیا نے لیکچر دیا اور اس کی صدارت ڈاکٹر عظمیٰ نے کی جو کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں کینسر کی ایک ماہر ڈاکٹر ہیں۔ ایف ایف سی کی جانب سے صدف خان نے سوال و جواب کے سیشن میں تعلیم اور آگاہی کو پہلا ہدف قرار دیا اور ایک ساتھ چل کر خواتین کو باختیار بنانے کا عزم کیا۔

مزید :

کامرس -