قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس کل ہوگی

قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس کل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس کل (بدھ) ہوگی۔ کانفرنس میں 238 غیر ملکی جبکہ 333 مقامی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق کانفرنس کا انعقاد سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) نے کیا ہے۔ چین، ترکی، بحرین، برطانیہ، امریکہ، کویت، کینیڈا، سویڈن، سری لنکا، مصر، متحدہ عرب امارات اور تنزانیہ سمیت 29 ممالک کے تجارتی وفود بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ صوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے تمام صوبائی سرمایہ کاری بورڈز اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس سے وزارت خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، نیشنل فوڈ سیکورٹی، پانی و بجلی، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وزراء بھی خطاب کریں گے۔

مزید :

کامرس -